ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن

ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی ریسکیو کا پیغام

پشاور: دنیا بھر میں آج ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ آج یہ دن عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے قیام سے ابتک 3501 ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کی ہیں۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق سب سے ذیادہ واقعات مردان میں 525، پشاور میں 492، سوات میں 390، نوشہرہ میں 369 اور چارسدہ میں 200 رونما ہوئے، صوابی 154، مالاکنڈ 143، ڈی آئی خان 133، چترال 127، ہری پور اور مانسہرہ میں 101 سمیت صوبے کے دوسرے اضلاع میں واقعات پیش آئے۔ ڈی جی ریسکیو نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشتی رانی اور نہاتے ہوئے احتیاط کریں۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے ان واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران 5211 سے زائد افراد کو نکالا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ریسکیو 1122 غوطہ خور سروس موجود ہے جو تمام جدید ترین آلات سے لیس ہے، اس کے علاوہ ربڑ اور فائبر بوٹس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں جالار (مقامی کشتیاں) بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے غوطہ خور نہر، سمندر، ڈیم اور تالاب میں مختلف طریقے سے سرچ کرتے ہیں جن میں لائن سرچ، زگ زیگ سرچ، اوپن سرچ اور ڈائیونگ کے مختلف طریقے شامل ہیں۔
اس دوران ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ عوام الناس نہانے اور کشتی رانی کے دوران قواعد و ضوابط اور وضع کردہ اصولوں کا خیال رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کر کے خدمات حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:  رستم، عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع، کئی تھڑے مسمار