نگران حکومت کے لامحدود اختیارات

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہونا تھا۔ تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 5 بجے کی بجائے دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش