پشاور سیکورٹی ہائی الرٹ

باجوڑ دھماکہ، پشاور میں سیکورٹی ایک بار پھر ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: باجوڑ دھماکے کے بعد پشاور میں ایک بار پھر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکہ ہوا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جبکہ کئی زخمیوں کو پشاور بھی منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد پشاور پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ مزید سخت کرنے جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر 29 جولائی تک ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی تھی، تاحال حساس علاقوں سے رکاوٹیں بھی نہیں ہٹائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ