اشیاء خورد و نوش قیمتیں

پشاور، اشیاء خورد و نوش قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ویب ڈیسک: پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں، بنیادی ضروریات اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جانے سے غریب عوام کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے۔ پشاور میں مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، آئے روز اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بڑھا نے سے غریب عوام مہنگائی کے بو جھ تلے دبے جا رہے ہیں۔
اشیاء خورد و نوش جن میں سبزیاں، دالیں، چاول، گھی، آٹا، چینی وغیرہ شامل ہیں، ان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی ایک بڑی وجہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک نہ ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوز اور گراں فروش مافیا سرگرم ہیں جو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق دکاندار اور تاجر اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ جن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مارکیٹ میں مہنگائی کے اس طوفان پر قابو پا نے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل