بچی سے زیادتی کی کوشش

خزانہ پایاں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فرار

ویب ڈیسک: تھانہ خزانہ کے علاقے میں نوجوان نے محنت کش کی 7 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خزانہ پایاں کے رہائشی محنت کش نے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ اس کی 7 سالہ بیٹی نے روتے ہوئے اسے بتایا کہ وہ گھر کے باہر بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اس دوران اس کے پڑوسی ابرار ولد حیات خان نے اسے 10 روپے دیکر دکان سے شیمپو لانے کیلئے بھیجا، جب وہ شیمو لیکر اس کے گھر گئی تو ابرار نے اسے پکڑ کر گھر کے چھت پر لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم اس دوران اس کا دوسرا پڑوسی چھت پر کبوتر اڑا رہا تھا، اس نے چھت سے اسے دیکھ کر چیخنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ابرار اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس آج، وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹس پیش کی جائیِنگی