بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

بدبخت نشئی بیٹے نے ماں کو چھری مار کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک: گڑھی سیدان شاہی بالا میں جوانسال خاتون کی خودکشی ڈرامہ نکلی جس کے دیور کے ہاتھوں قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ انقلاب کے علاقے میں نشئی بیٹے نے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ 5 جون کو ہستم خان ولد رستم خان ساکن سفید سنگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے داماد عدنان کے ساتھ سبز علی ٹائون میں مزدوری کیلئے موجود تھا کہ اس دوران اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی مسماة حمیرہ زوجہ عدنان نے خودکشی کرلی ہے۔
ہستم خان نے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی حمیرہ کو اس کے دیور شہزاد ولد اطلس نے قتل کیا ہے اور وجہ عناد گھریلو تنازعہ ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ادھر تاج الرحمان ولد عبدالواحد نے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کو بیٹے امتیاز نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں چھریوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ پولیس کے مطابق ملزم امتیاز نشہ کا عادی تھا جو والدہ سے پیسے مانگتا تھا اور وقوعہ کے روز پیسے نہ دینے پر اس نے ماں کی جان لی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی