سابق آئی جی پی کا بھائی قتل

سابق آئی جی پی کا بھائی حبیب محسود اغوا کے بعد قتل

ویب ڈیسک: سابق انسپیکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کے بھائی سابق ناظم حبیب محسود اغوا کے بعد قتل کر دیئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق حبیب محسود کو آج پتھر پل کے قریب سے اپنے ڈرائیور سمیت اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی پر ٹانک سے اپنے گاوں جا رہے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حبیب محسود کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول حبیب محسود کی لاش منزئی کے قریب سے مل گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مجرمان کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او وقار احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک اغواء کار زخمی ہوا ہے، ڈی پی او نے کہا کہ حبیب محسود کو کسی قسم کی دھمکی بارے پولیس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی