عام انتخابات تاخیر

نئی حلقہ بندیوں کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا آئین کے تحت الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے لیکن مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے بعد ہم نئی حلقہ بندیاں کرانے کے بھی پابند ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں میں 4 ماہ سے زیادہ وقت لگے گا جس کے باعث انتخابات زیادہ سے زیادہ ساڑھے 4 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عمر حمید کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے باقی تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ دریں اثناء اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اکٹھے سینیٹ میں آئے تھے، انوارالحق کاکڑ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی، وہ سب کو یکجا کرنے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے امید رکھنی چاہئیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سینیٹرز الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں، شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بناوں گا، سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی