نگران وفاقی کابینہ حلف

18 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نگران وفاقی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 نگران وزراء نے حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ حلف برداری تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزراء کو ان کی اہلیت کی مناسبت سے وزارت دی گئی ہے، معروف صحافی مرتضی سولنگی کو نگران وزیر اطلاعات و نشریات جبکہ سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا، ان کا نام اس سے قبل نگران وزارت عظمیٰ کیلئے بھی لیا جا رہا تھا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ ، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور مقرر کر دیا گیا، احمد عرفان اسلم نگران وزیر برائے قانون و انصاف اور نیشنل ریسورس، تابش گوہر کو وزارت توانائی، اعجاز گوہر کو وزارت صنعت و تجارت، پروڈکشن، صنعت اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کے قلمدان دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، مشعال ملک کو انسانی حقوق جبکہ احمد تارڑ کو وزارت مواصلات کے منصب تفویض،محمد علی نگران وزیر برائے انرجی اور پٹرولیم ، سمیع سعید نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، جمال شاہ نگران وزیر برائے نیشنل ہیری ٹیج اینڈ کلچر، ڈاکٹر نعیم جان نگران وزیر برائے صحت ، خالد گوریج نگران وزیر برائے ہیومن رائٹس اینڈ وومن ڈوپلپمنٹ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ شاہد اشرف تارڑ نگران وزیر برائے کمیونیکیشن ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی