خیبرپختونخوا فائرنگ

تھانہ حدود باڑہ میں دو لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کے علاقہ غیبی نیکہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں برساتی نالہ میں پڑی تھیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، مقتولین کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جاتا ہے جو سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھے، ذرائع کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا