پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سیاسی سرگرمیاں شروع

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے اپنے سیاسی جلسوں کا آغاز کر دیا ہے جس کا پہلا جلسہ آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کے آبائی شہر نوشہرہ میں منعقد کیا گیا ہے، جلسہ میں پارٹی چیئرمین پرویز خٹک سمیت نائب چئیرمین محمود خان خطاب کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جلسے کے لیے 30 فٹ اونچا، 40 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں تقریبا 7 ہزار کرسیاں لگائی گئِی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی قونصل جنرل کی حکومت کومعاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی