پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

لوئر دیر، پٹرولیم مصنوعات سے مہنگائی میں اضافہ، عوام فاقوں پر مجبور

ویب ڈیسک: لوئر دیر کے عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان اور فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار لوئر دیر کے عوام نے کیا، ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ برداشت سے باہر ہے، ایک مہینے میں دو دفعہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں عوام فریاد کریں بھی تو کس سے کریں، مہنگائی کے بارے میں عوام کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے عام لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو مزید تکلیف بھی نہ دے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا