بابو سر ٹاپ میں ڈکیتی

بابو سر ٹاپ میں ڈکیتی، مزاحمت پر سیاح جاں بحق

ویب ڈیسک: بابو سرٹاپ ایریا میں ڈکیتی واردات، مزاحمت کرنے پر سیاح جاں بحق، ذرائع کے مطابق بابو سر ٹاپ ایریا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کرنے پر سیاح جاں بحق ہو گیا، پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے سیاح کو زخمی حالت میں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زِخموں کی تاب نہ لاتے ہوئَے دم توڑ گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی