ٹرک ڈرائیور جاں بحق

شانگلہ، جیپ گہری کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں جیپ گہری کھائی مِیں جا گری، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس سے جیپ گہری کھائی میں جا گری، اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیپ چکیسر سے مضافاتی علاقہ دندے جارہی تھی، پولیس نے بتایا کہ چکیسر پٹئی خوڑ کے قریب بریک فیل ہونے سے جیپ کھائی میں جا گری، حارثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو چکیسر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی دکان دار جاں بحق