میٹرک نتائج 2023

میٹرک نتائج 2023 کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے

خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے سالانہ نتائج 2023 میں لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے۔
پشاور بورڈ باری لے گیا، سب سے زیادہ 1086 نمبرز لے کر عدن شاہد نے سب پر سبقت حاصل کر لی جبکہ ایبٹ آباد بورڈ سے عمامہ نور 1064 نمبر کیساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور بورڈ میں عدن شاہد نے 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایبٹ آباد بورڈ میں عمامہ نور 1064 نمبر کیساتھ بازی لے گئیں۔ میٹرک نتائج 2023 کے نتائج کے مطابق بنوں بورڈ میں جاوید خان 1056 نمبرز، کوہاٹ بورڈ میں سید عدن رضا 1048 نمبرز، ڈی آئی خان بورڈ میں سائرہ بی بی 1064 نمبرز جبکہ مردان بورڈ میں سارہ خان اور ماہین چاند نے مشترکہ طور پر 1075 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق ملاکنڈ بورڈ میں محمد فاروق نے 1083 نمبرز لے کر میدان مار لیا، سوات بورڈ میں 1073 نمبر لے کر جواد عالم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن