حلقہ بندیاں مکمل

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جلد الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا دورانیہ مزید کم کرکے تاریخ 30 نومبرمقرر کردی۔
ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے، حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کےکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ