نوشہرہ، بچوں کا اغواکار گرفتار، تفتیش کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے شیدو محلہ قاضیان میں بچوں کو اغوا کرنے والا شخص دھر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق عام لوگوں نے پنجاب کے رہائشی اغوا کار کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا اور اس دوران اس کی خوب درگت بنائی بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اغوا کاروں کا تعلق پنجاب کے علاقہ راولپنڈی سے ہے۔ نوشہرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  بشام حملہ، پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئَے افغانستان تیار