بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ بہاولپور ریجن میں 29 ہزار 767 ڈیفالٹروں کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 400 سے زیادہ غیر قانونی کنکشن ہٹاتے ہوئے 200 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادھر آئیسکو کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 319 بجلی چوروں پر مقدمات درج کئے گئے۔ صادق آباد سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے فارم ہائوس پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ سکھر کے مختلف علاقوں میں 500 سے زائد کنکشن کاٹ دیے گئے۔ اس کے علاوہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا اور بری شہرت والے 248 افسران کو ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ سینکڑوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے 21 کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان