خیبر پختونخوا میں 56 سرکاری اہلکار سمگلروں کے سہولت کار نکلے

ویب ڈیسک:انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے کرنسی اور آئل کے بعد چینی، کھاد اور گندم کی سمگلنگ کی رپورٹ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی، کھاد اور گندم کی پاکستان سے سمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں۔ گندم، کھاد اور چینی کے سمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ گندم کی سمگلنگ میں 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے، گندم کی سمگلنگ میں 26سمگلر شامل ہیں۔ گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بھجوائی تھیں، حساس ادارے کی نشاندہی پر 90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور سمگل ہونے والی گندم قبضے میں لی گئی۔ آئی بی کی رپورٹ میں سمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 272، سندھ میں 244، خیبر پختون خوا میں 56، بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 سرکاری اہلکار سمگلروں کے مددگار اور ساتھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تعجب ہے، نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چیف جسٹس