پشاور ایکسائز کی اہم کارروائی، گاڑی سے 2 لاکھ بلیک ڈالر برآمد

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پشاور پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بلیک ڈالر برآمد کر لئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائی میں کامیابی حاصل کر لی۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق پشاور رنگ روڈ پر گاڑی سے 2 لاکھ بلیک ڈالر برآمد کر لئے گئے جبکہ اس مکروہ دھندہ میں ملوث دو ملزمان موقع پر گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان ایکسائز نے بتایا کہ مزید تفتیش کیلئے ملزمان اور برآمد شدہ 2 لاکھ بلیک ڈالر ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج