نشترآباد،رہزنوںنے2طلبا سے کتابیں چھین لیں

ویب ڈیسک:پشاور کے علاقے نشتر آباد میں نامعلوم راہزنوں نے دو طالبعلموں سے موبائل فون اورکتابیں لوٹ لی گئیں تھانہ ناصر با غ کے علاقے ڈاکٹر کا لو نی میں مسلح افراد نے خا تو ن کو اغواء کر نے کی کو شش کی ، خاتون کو ڈرانے دھمکا نے کیلئے ہوا ئی فائر نگ بھی کی گئی ۔ نجی یونیورسٹی کا طالب علم زوہیب دوست کے ہمراہ چھٹی کے بعد نشتر آباد میں واقع گھر آ رہا تھا۔ اس دوران نشتر آباد چوک میں نامعلوم راہزنوں نے دونوں سے موبائل فون لینے کے علاوہ مزاحمت پران پر تشدد بھی کیا جبکہ کتابیں بھی چھین لیں۔
اسی طرح ڈاکٹر کالونی کی رہائشی خاتون مسما ة( ر) نے ناصر باغ پولیس کو بتایا کہ اس کو ملزم صفی اللہ ولد عزیز اللہ، عبداللہ ولد ظاہر خان اور مشتاق ولد حسین نے گھر میں زبر دستی داخل ہو کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی اور اسے ڈرانے دھمکا نے کیلئے ہوائی فائر نگ بھی کی ۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکی وفاق کولوڈ شیڈنگ ختم کرنےکی ڈیڈ لائن