سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، سرکاری گاڑی و اسلحہ برآمد، 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور پولیس، ایکسائز اور ایف سی نے پشاور اور باڑہ میں مشترکہ طور پر بڑا چھاپہ مارا اور اس کے ساتھ آپریشن بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور ایکسائز کی گاڑی اور سرکاری کلاشنکوف برامد کرتے ہوئے پانچ افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایکسائز اور پولیس کے چھاپوں میں گاڑی بھی برامد کر لی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو افغانستان منتقل کرنے کیلئے دو دفعہ بارڈر پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کرم اور غلام حان سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے سمگلرز کو ناکامی ہوئی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،دو افراد زخمی