ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے 6 ہفتوں میں دوبارہ انعقاد کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے پشاورہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا،جے آئی ٹی کی جاری ہونیوالی رپورٹ کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔ فیصلہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق کابینہ کے فیصلہ کے مطابق 6 ہفتوں کے اندر شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ عدالت نے ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو نمٹا دیا، پشاور ہائیکورٹ نے چند روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم