محکمہ خوراک کی کارروائی، آٹا مکسنگ پر تین فلور ملز سیل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاورمیں آٹے میں جوار مکس کرنے پر تین فلور ملز سیل جبکہ ان کے فوڈ گرین لائسنس منسوخ کردیئے گئے۔ محکمہ خوراک کی ٹیموں نے چارسدہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر قائم فلور ملز کا معائنہ کرتے ہوئے گندم کی پسائی‘ ریکار ڈ اور باردانہ کی چیکنگ کی۔
محکمہ خوراک کے مطابق معائنہ کے دوران تین فلور ملز میں آٹے میں جوار کو مکس کیا جا رہا تھا جبکہ پنجاب کا باردانہ بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور کے پاس جمع کرادی جس پرتینوں فلور ملز کو سیل کرنے اور فوڈ گرین لائسنس کینسل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئَے۔
سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اولین تر جیح ہے، اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے،چیف جسٹس