واجبات عدم ادائیگی،19اکتوبرسے بی آر ٹی بندہونے کاخدشہ

ویب ڈیسک:نگران حکومت کی جانب سے ٹرانس کمپنی پشاور کو بقایاجات کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پشاورمیں بی آر ٹی سروسز معطل ہونے کاخدشہ پیداہوگیاہے قبل ازیں دو مرتبہ بی آر ٹی سروسز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور فنڈزجاری کرنے کی وجہ سے یہ ہڑتال ختم کردی گئی تھی تاہم نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر تیسری مرتبہ سروسز معطل کرنے کا عندیہ دے دیاہے اس حوالے سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے باقاعدہ ایک خط ارسال کیا گیاہے
جس کے مطابق بی آر ٹی کے 56 کروڑ روپے کے بقایاجات جمع ہوچکے ہیں اس لئے بقایاجات کی فوری طور پر ادا ئیگی کی جائے بصورت دیگر بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 19 اکتوبر سے سروسز کومعطل کردیا جائے گا اس سلسلے میں ترجمان ٹرانس پشاور نے نجی کمپنی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے اوربتایاہے کہ بقایاجات کی ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ سے خط وکتابت جاری ہے محکمہ خزانہ سے فنڈز جاری ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کمپنی کو پیسے جاری کردئیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان