حماس اسرائیل جنگ میں نیا محاذ کھلنے کا خدشہ ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ میں لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے کا خدشہ ۔ امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے کے ساتھ ساتھ ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی