افغانوں کی برطانیہ منتقلی،خصوصی پروازیں چلانے کافیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ سے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن کے وفد اور سی اے اے حکام کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی قیادت پولیٹیکل قونصلر ذوئی وئیر نے کی جبکہ سی اے اے سینئر حکام کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کی۔ سی اے اے حکام میں سی او او ائرپورٹ منیجر اور ان کی سیکیورٹی ٹیم بھی شامل تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے پروازوں کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر سیکیورٹی سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا خصوصی پیغام برطانوی ہائی کمیشن وفد کو پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں اے این ایف، ایف آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔ برطانوی وفد کے سربراہ ذوئی وئیر کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے خصوصی پروازوں کے حوالے سے تعاون فراہم کرنے پر سی اے اے کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف