پشاور، پہلی ایف کلاس نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ 2023 کا انعقاد

ویب ڈیسک: پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن (پی ایل آر اے) کے زیراہتمام پہلی ایف کلاس نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے 3 نومبر تک جہلم اور پبی فائرنگ رینجز پر جاری رہیں گے۔
ایونٹ میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر 100 سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں لانگ رینج شوٹنگ کی تاریخ میں پہلی بار، ٹیم میچز الیکٹرانک سکورنگ (لانگ رینج ٹارگٹ سسٹم) پر کرائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس چمپئن شپ میں شوٹرز کے حاصل کردہ سکور کو پاکستان لانگ رینج شوٹنگ کی قومی رینکنگ کی تشکیل کیلئے شمار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چمپئن شپ کی ہرکیٹگری (600 میٹر، 800 میٹر اور 1000 میٹر) کے تین بہترین کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ