ورلڈ کپ، نیدرلینڈز اور افغانستان آج لکھنو میں ٹکرائینگے

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز اور افغانستان کے مابین آج زور کا جوڑ پڑے گا۔
دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر لکھنؤ میں پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے میدان میں اتریں گی۔
نیدر لینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 جبکہ نیدرلینڈز صرف 2 میچوں میں کامیاب رہا۔
کامیابی کے تناسب سے افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق