ورلڈ کپ کا 34 واں میچ افغانستان کے نام، نیدرلینڈز کو شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان کمان ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، اس دوران انہوں نے 179 رنز بنا رکھے تھے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ویزلی بیریسی ایک رن جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان کمان ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے کہ نیدرلینڈز کے 4 کھلاڑی وکٹوں کے بیچ دوڑتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔
جوابی اننگز میں افغانستان کی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ رحمت شاہ 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان حشمت اللہ نے 56 رنز بنا کر بیٹ کیری کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے بھی 31 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی