ورلڈ کپ، فخر زمان نے نیوزی لینڈ سے یقینی کامیابی چھین لی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی کامایبی کا خواب چکنا چور، پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رن سے شکست دے دی۔
فخر زمان نے حارجانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ سے یقینی کامیابی چھین لی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلےگئے ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستانی بولنگ لائن کو تختہ مشق بناتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ترتیب دیدیا۔ اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز، کپتان کین ولیمسن 95 رنز جبکہ ڈیوون کانوے 35 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے سپیل کے 10 اوورز میں 90 رنز دیئے جبکہ وکٹ کوئی نہیں اڑائی۔
جواب میں پاکستانی بیٹرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز اوپن کی لیکن عبداللہ شفیق جادو جگانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے ڈٹ کر کیوی بولرز کی دھنائی کی اور 81 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے شاندار 126 رنز بنائے جبکہ ون ڈاون پوزیشن پر آنیوالے کپتان بابر اعظم نے بھی 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے بیٹ کیری کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے کہ بارش کی مداختلف کے باعث میچ روکنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رن کا ہدف ملا۔
پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، رن ریٹ کے اس تقابلی جائزے میں پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رنز آگے تھا۔
ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈ کپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔
دوبارہ اننگز کے آغاز پر قومی ٹیم کو جیت کیلئے 19 اعشاریہ 3 اوورز میں مزید 182 رنز بنانے تھے، پاکستانی ٹیم 25 اعشاریہ 3 اوورز میں 200 رنز بنا چکی تھی جب دوبارہ بارش شروع ہوئی تو میچ ایک بار پھر روک دیا گیا اور یوں بہترین رن ریٹ کی بدولت کامیابی پاکستان کی جھولی میں آ گری۔ اس کامیابی کےبعد یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ سے یقینی کامیابی چھین لی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج