ورلڈ کپ 2023ء، آسٹریلیا اور افغانستان آج مدمقابل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور افغانستان مدمقابل ہونگے۔ کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا ورلڈ کپ 2023ء میں 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیاب رہا جبکہ افغانستان نے بھی اب تک ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی اپنے نام کر چکی ہے جبکہ 3 میں اسے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم