خیبرپختونخوا،43کیمپوں میں 3لاکھ97ہزارافغان مقیم ہیں

ویب ڈیسک:پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس موجود ہیں پشاور میں افغان مہاجرین کے سب سے زیادہ سات کیمپس ہیں43 افغان مہاجرین کیمپوں میں 3 لاکھ97 ہزار369 افراد آباد ہیں محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ اور نوشہرہ میں تین تین،ہنگو اور کوہاٹ میں پانچ،مردان اور صوابی میں دو کیمپس ہیں بونیر،چترال،بنوں،ٹانک،ڈی آئی خان اور لکی میں ایک ،دیرمیں ,مانسہرہ اور ہری پور میں 3،3 افغان مہاجرین کیمپ موجود ہیں،رپورٹ کے مطابق پشاور کے سات کیمپوں میں افغان مہاجرین کے خاندانوں کی تعداد 11 ہزار 538 ہے جبکہ انفرادی آبادی 59 ہزار 114 ہیں چارسدہ کے کیمپوں میں افغان مہاجرین کی انفرادی آبادی 12 ہزار 718 جبکہ خاندانوں کی تعداد دو ہزار 412 ہیں نوشہرہ کے کیمپوں میں 7 ہزار 55 خاندان آباد ہے
جبکہ انفرادی افراد کی تعداد 36 ہزار 375 ہیں ہنگو کے کیمپوں میں افغان مہاجرین کی آنفرادی آبادی 45 ہزار اور خاندانوں کی تعداد 6 ہزار 611 ہیں رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے کیمپوں میں افغان مہاجرین کے خاندانوں کی تعداد 8 ہزار 390 جبکہ انفرادی ابادی 54 ہزار 905 ہیں مردان کے دو کیمپوں میں افغان مہاجرین کی انفرادی آبادی 12 ہزار 215 جبکہ فیملی کی تعداد 2 ہزار 214 ہیں صوابی کے افغان مہاجرین میں خاندانوں کی تعداد 5 ہزار 617 جبکہ انفرادی ابادی 33 ہزار 409 ہیں ملاکنڈ کے کیمپوں میں افغان مہاجرین کی تعداد 4 ہزار 101 جبکہ 692 خاندان آباد ہے بونیر کے کیمپوں میں 1 ہزار 661 خاندان آباد ہے
جبکہ انفرادی ابادی 7 ہزار 883 ہیں دیر کے کیمپوں میں 27 ہزار 28 افراد آباد ہے جبکہ 3 ہزار 779 خاندان ہے چترال کے کیمپوں میں 410 خاندان جبکہ 2 ہزار 441 افراد آباد ہے مانسہرہ کے افغان مہاجرین کی تعداد 15 ہزار 546 جبکہ خاندانوں کی تعداد 2 ہزار 683 ہے بنوں کے کیمپوں میں 407 خاندان اور 2 ہزار 258 افراد آباد ہے تمام 43 افغان مہاجرین کیمپوں میں 66 ہزار 481 خاندان جبکہ 3 لاکھ97 ہزار369 افراد آباد تھے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان