صوابی ورکرز کنونشن ‘ شیر افضل سمیت پی ٹی آئی قائدین کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: صوابی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت سمیت 21مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکنان نے گزشتہ روز منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کی تھی ۔
ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں درج کی گئی‘مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطاءاللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل