لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 209 تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: آلودگی جے اعتباد سے لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین ممالک میں سرفہرست قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 209 تک جا پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن، پابندیوں اور بارش سمیت لاکھ جتن کرنے کے باوجود لاہور میں سموگ کم نہ ہوئی جس کی وجہ سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر برقرار ہے۔ اس فہرست میں لاہور کےبعد کراچی کا دوسرا نمبر، پاکستان کے دو اہم شہر اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 193 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔
ماہرین کے مطابق لاکھ کوششوں کے باوجود لاہور دینا کا آلودہ ترین شہر برقرار رہا جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر آ گیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ