معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل

ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا،سوشل میڈیا صارفین نے جب حریم شاہ کے پروفائل کا وزٹ کیا تو انہیں علم ہوا کہ ایکس قوانین کی خلاف ورزی پر حریم کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔
معروف ٹک ٹاکر کے ایکس پر فالوورز کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار ہے اور ان کی ٹویٹ پر بہت رش لگتا تھا۔
واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان