شوکت ترین

شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک :تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے بھی سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی تصدیق کر دی ۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات ‘صحت کی وجہ سے گزشتہ دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے ۔
انہوں نے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ اور دوستوں سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طورپر سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کررہا ہوں ۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی