اداروں کی نجکاری

اداروں کی نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک :نگران وفاقی کابینہ کی جانب سے اداروں کی نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا‘ملک بھر کی ہائیکورٹس اوردیگرعدالتوں میں جاری مقدمات اپیلیٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف عدالتوں میں کیسز دائر ہونے سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے