کمیٹی قائم

سیٹ ایڈجسٹمنٹ ‘ن لیگ اور آئی پی پی نے کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سینٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب سے ن لیگ کے رہنماﺅں کی جانب سے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا جس کیلئے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا