واز شریف

سزا کالعدم : نواز شریف العزیز ریفرنس میں بھی بری

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں میں نواز شریف کی 11سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی
اور فیصلہ محفوظ کیاجو بعد ازاں سنادیا گیا ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واجد ضیا نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ کن دستاویزات کی بنیاد پرکیا گیا؟وہ ہمیں دکھا دیں۔
6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی‘علاوہ ازیں 24 دسمبر2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم