کوئلے کی کان میں دھماکہ

نوشہرہ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 4 زخمی

ویب دیسک: شاہ کوٹ تحصیل پبی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکہ سے ملبے تلے مزدوروں کے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مائننگ کے دوران کان گرنے کے باعث پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی جانب سے تمام زخمی ہونے والے مزدوروں کو پبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق شخص کے جسد خاکی کو مائننگ ڈیپارٹمنٹ ایمبولنس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو1122 نے مائننگ حادثے کے دوران زخمی ہونے والے مزدوروں کی تفصیل درج ذیل فراہم کی ہے۔
1۔ خائیستہ عمر 30 سال سكنہ شانگلہ، 2۔ صلاح الدین عمر 41 سال سكنہ شانگلہ، 3۔ جہان خان عمر 37 سال سكنہ شانگلہ ، 4۔ جہان بخت عمر 55 سال سكنہ شانگلہ

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری