ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

ویب ڈیسک: پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔
واکا اسٹیڈیم میں تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ سولہ دسمبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا،بندکرنے کا حکم