پابندی

ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ‘ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی ہے جس کیلئے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا