فلسطین کے حق میں عثمان خواجہ نے آواز اٹھا دی، آئی سی سی ناراض

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، تمام مکاتب فکر کے لوگ مختلف اوقات میں اپنے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی جانب سے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جوتوں پر فلسطین کی حمایت میں چند جملے درج کئے.
اس ھوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل جنگ کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے عمل سے ناراض ہوئے ان سے صرف اتنا سوال ہے کہ کیا آزادی سب کا حق نہیں؟
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ کیا تمام جانیں برابر نہیں؟ میرے کسی بھی اقدام سے منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہئے، میں کسی کی طرف داری نہیں کر رہا، میرے لیے تمام انسانی جانیں برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے،ہر معصوم بچے کو مرتا دیکھ کر اس میں مجھے اپنے بچے دکھائی دیتے ہیں۔
آئی سی سی نے مجھے کہا ہے آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے جن پر آپ نے سیاسی تحریر درج کی ہے، کرکٹر کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں اپنے اقدام کیلئے لڑوں گا اور اپنی بات منوا کر رہوں گا۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف پریکٹس کرتے ہوئے اپے جوتوں پر فلسطین کے ھق میں تحریر درج کی تھی.

مزید پڑھیں:  فرانس، نیو کیلیڈونیا میں ہنگامی حالت نافذ، ٹک ٹاک پر بھی قدغن