ٹی ایم اے بلامبٹ

ٹی ایم اے بلامبٹ سنگین مالی و انتظامی بحران کا شکار

ویب ڈیسک:ٹی ایم اے بلامبٹ سنگین مالی و انتظامی بحران کا شکار ‘واجبات عدم ادائیگی کی وجہ سے تین واٹر سپلائی سکیموں کی بجلی واپڈا نے منقطع کردی۔
تین دیہات کو پانی کی سپلائی منقطع ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
دوسری جانب واپڈا نے موقف اختیار کیا کہ ٹی ایم اے بلام بٹ کے ذمہ 82 لاکھ روپے کی واجبات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تحصیل چیئرمین کا عہدہ گزشتہ آٹھ ماہ سے خالی پڑا ہے جبکہ بجٹ نہ ہونے کے سبب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام