ناموں کا اعلان

کوہاٹ میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کے ناموں کا اعلان

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی جانب سے کوہاٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ35کے لئے ریٹرننگ افسران کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار قمر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر درہ سب ڈویڑن عامر نواز حلقہ پی کے 90 کیلئے ریٹرننگ جبکہ پی کے 91 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف ریٹرننگ افسر مقررکردیئے گئے ۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3سعد منیر کو حلقہ 92 کیلئے ریٹرننگ افسر کہ ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کے ایشو کو مرنے نہیں دیں گے، اسد قیصر