ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کردیا

چارسدہ کے عوام نے گیس بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک:چارسدہ کے عوام نے گیس بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کردیا ۔
احتجاجی مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طرح گیس بھی غائب ہے لیکن بھاری بل بھجوانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
مقررین نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ دوسری طرف بجلی وگیس کے ناجائز ٹیکسوں وبھاری نے ان کی کمر توڑ دی ہے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور محکمہ گیس وبجلی عوام پر رحم کرکے ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی