سپورٹس گالا

الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز

ویب ڈیسک :الخدمت فاﺅنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا آغاز ‘مہمان خصوصی سید فیاض علی شاہ نے سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر یتیم بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
پروگرام کے آرگنائز ظہور محمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آغوش فاﺅنڈیشن کا مقصد بے سہارا بچوں کی اعلیٰ تربیت کر کے معاشرے کا اعلیٰ فرد بنانا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سید فیاض علی شاہ نے آغوش فاﺅنڈیشن کے ایڈمن ظہور محمد کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اس کار خیر میں آپ کا بھر پور ساتھ دیں گے اور ان کو بچوں کو ان کا جائز مقام دینے کے لئے ہر موقع پر فاﺅنڈیشن کی بھر پور مدد کرتے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مزید 2 مقدمات میں‌ضمانت منظور