سپرد خاک

ڈی آئی خان میں شہید جمرود کا رہائشی اہلکاررحمن شاہ سپرد خاک

ویب ڈیسک :ڈی آئی خان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے جمرود کے رہائشی اہلکار رحمن شاہ کو آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
شہید کی نماز جنازہ میں سیکورٹی فورسز حکام،مقامی عمائدین سمیت مقامی افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سیکورٹی فورسز حکام نے شہید کے لواحقین کو قومی پرچم پیش کیا۔
سکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھاکر سلامی پیش کی گئی۔
شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور 5بچے شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر