لوئر دیر میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے گوسم کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 37 سالہ حلیم ولد دولت خان سکنہ ثمرباغ علی شیر جاں بحق جبکہ 35 سالہ حیات ولد سکنہ ثمرباغ علی شیر شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی اور جاں بحق شخص کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل اور گاڑی کے مابین ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا فیصلہ